نئی دہلی، کرکٹ کی تاریخ میں جب بھی دھماکہ خیز سلامی بلے بازوں کا ذکر کیا جاتا ہے ، تو جنوبی افریقہ کے کسی کھلاڑی کو کبھی نظر بھی انداز نہیں کیا جاسکتا اور ان تمام کھلاڑیوں میں سرفہرست نام ہرشل گبز کاہے۔ وہ کھلاڑی جس کے بلے سے نکلا ہوا ہر اسٹروک مخالف گیند باز کو تہس نہس کر دیتا تھا۔ یہ وہ بلے باز ہے جس نے بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا کرشماتی کارنامہ انجام دیا۔ان تمام خوبیوں کے ساتھ ساتھ ہرشیل گبس جبوبی افریقہ کے وہ کھلاڑی ہیں جن کا کیریئر کھیلنے سے زیادہ ہمیشہ غلط وجوہات کی بناء پر سرخیوں میں رہے۔کھلاڑی پر میچ فکسنگ کا سنگین الزام لگا اوراس کھلاڑیو کو شراب کی ایسی لت تھی کہ اس سے ا ن کھیل بھی بہت متاثر ہوا۔
کرکٹ مداح جب بھی ہرشل گبز کا نام سننے ہیں تو سب سے پہلی چیز جو ان کے ذہن آتی ہے وہ ہے بیک ورڈ پوائنٹ پر ایک الیکٹرک فیلڈر۔ اور ایک جارح بلے باز کے طور پر ان کی شبیہ سامنے آتی ہے۔ کیپ ٹاؤن میں 23 فروری 1974 کوہرشیل گبس کی پیدائش ہوئی۔ ایک نوجوان کے طور پر، گبز نے اپنے کیرئیر کا آغاز سینٹ جوزف مارسٹ کالج سے کیا اور پھر روندیبوش کے ڈائیوسیسن کالج میں منتقل ہو گئے۔ وہ ایک بہت ہونہار کھلاڑی رہے جو اسکول میں رگبی، کرکٹ اور فٹ بال کھیلتے تھے۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے