رانچی، ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ کے دوسرے دن تیسرے سیشن کا کھیل جاری ہے۔ سرفراز خان اور دھرو جریل بیٹنگ کر رہے ہیں۔ چائے کے وقت تک ہندوستانی اننگز لڑکھڑا گئی۔
ہندوستان نے دوسرے سیشن میں اپنے تین وکٹیں بہت سستے میں گنوا دیں۔ دوسرے سیشن کے اختتام پر ہندوستان کا سکور 38 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 131 تھا۔ اس سے قبل آج صبح دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے کے بعد ہندوستان نے انگلینڈ کو 353 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد ہندوستان کے اوپنر بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، جواب میں ہندوستان کو پہلا جھٹکا کپتان روہت شرما کی صورت میں لگا۔ انگلینڈ کے سب سے تجربہ کار تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے روہت کو صرف دو رنز کے ذاتی اسکور پر پویلین کا راستہ دکھایا۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال اور شبمن گل نے اننگ کو سنبھالا اور دوسرے وکٹ کے لیے نصف سنچری کی شراکت داری کی۔
ہندوستان نے 18ویں اوور میں 50 رنز مکمل کر لیے۔ یہ پارٹنرشپ اچھی لگ رہی تھی لیکن شعیب بشیرنے آکر شبمن گل کو ایل بی دبلیو آؤٹ کرتے ہوئے ہندوستان کو دوسراجھٹکا دیا۔ گل 38 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ یشسوی جیسوال نے 89 ویں گیند پر ایک اور نصف سنچری اسکور کی۔ بشیر نے 35ویں اوور میں رجت پاٹیدار (17) اور 37ویں اوور میں رویندر جڈیجہ (12) کو اپنے جال میں پھنسایا۔ بشیر نے 47ویں اوور میں یشسوی (73) کو بولڈ کیا۔
انگلینڈ کی پہلی اننگ میں مہمان ٹیم کو 353 رنز تک لے جانے میں جو روٹ نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہندوستان کی جانب سے رویندرا جڈیجہ نے 67 رنز کے عوض سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں، آکاش دیپ نے 83 رنز پر تین وکٹیں حاصل کیں۔ سراج کو دو اور اشون کے کھاتے میں ایک وکٹ آیا۔ جبکہ کلدیپ یادو کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے دن کا آغاز سات وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز سے کیا۔ دوسرے دن مہمان ٹیم اپنے کھاتے میں صرف 51 رنز کا اضافہ کر سکی۔
یواین آئی۔الف الف