میامی گارڈن، اسپین کے ٹینس کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ کارلوس الکراز اور دفاعی چیمپئن روس کے ڈینیل میدویدیف اپنے اپنے میچ جیت کر میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
منگل کو کھیلے گئے میچ میں میدویدیف نے اپنے کیریئر کے 350ویں میچ میں جرمنی کے ڈومینک کوپفر کو شکست دے کر مسلسل چوتھے سال میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ میدویدیف نے ڈومینک کوفر کو 7-6(5)، 6-0 سے شکست دی۔ اس دوران ٹاپ سیڈ کارلوس الکراز نے 23 ویں سیڈ لورینزو موسیٹی کو شکست دی۔ الکراز نے 90 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں موسیٹی پر 6-3، 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کے بعد ومبلڈن چیمپئن الکراز نے کہا کہ “مجھے نہیں معلوم کہ یہ سب سے بہترین کھیل ہے جو میں اچھی طرح سے کھیل رہا ہوں، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بہترین احساس ہے۔” “میں کورٹ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں،” انہوں نے کہا میں اچھا کھیل رہا ہوں۔ “میں اب کورٹ میں اپنے ٹخنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں۔”
جمعرات کو کوارٹر فائنل میں الکراز کا مقابلہ 11 ویں سیڈ گریگور دیمتروف سے ہوگا۔
دمتروف نے نمبر 8 سیڈ ہیوبرٹ ہرکاز کو 3-6، 6-3، 7-6 (3) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
میدویدیف آج چلی کے ٹینس کھلاڑی نکولس جیری سے مقابلہ کریں گے۔ جیری نے رُوڈ کو 7-6(3)، 6-3 سے شکست دی تھی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1626