نئی دہلی، ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی مڈفیلڈر سلیمہ ٹیٹے کو سال 2023 کے بہترین کھلاڑی کے بلبیر سنگھ سینئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل 2 اپریل کو ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے مڈفیلڈر ہاردک سنگھ کو بھی اسی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو یہ ایوارڈ مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی پر دیا گیا ہے۔ ایوارڈ کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو 25،25 لاکھ روپے کے چیک بھی دیے گئے۔ ہاردک سنگھ ٹوکیو اولمپکس 2023 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور ہندوستانی ہاکی مردوں کی ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر ہانگزو ایشین ٹیم کا حصہ تھے۔
سلیمہ ٹیٹے نے ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کا حصہ بن کر 2023 ہانگژو ایشین گیمز میں کانسے کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ جھارکھنڈ کے سمڈیگا ضلع سے تعلق رکھنے والی سلیمہ نے ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کیرئیر میں پہلی بار اتنے بڑے ایوارڈ سے نوازا جانا بہت اچھا لگتا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور میرے پورے کیرئیر میں میرے لیے ایک بہت بڑی تحریک رہے گی۔
جمعرات کو ہاکی انڈیا کی طرف سے سلیمہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ “ایوارڈ نے میرے اندر اور بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی خواہش پیدا کی ہے۔” میں تربیتی کیمپ میں ایک منٹ بھی ضائع نہ کرنے اور ہر سیشن میں اپنا 100فیصد دینے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ میں نے ایوارڈ جیت لیا ہے، لیکن اب یہ میری ذمہ داری بھی ہے کہ میں اس اعزاز کو برقرار رکھوں اور ترقی بھی کروں اور بہتر بھی ہوں۔”
واضح رہے کہ چھٹے سالانہ ہاکی انڈیا ایوارڈ 2023 کا اعلان 31 مارچ کو کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں سلیمہ ٹیٹے اور ہاردک سنگھ کو سال 2023 کے اسپورٹس مین کے طور پر منتخب کیا گیا۔
یواین آئی۔ ظ ا