چنئی سپر کنگز نے پنجاب کنگز کو 163 رن کا ہدف دیا

چنئی، کپتان روتوراج گائیکواڑ (62) اور اجنکیا رہانے (29) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر چنئی سپر کنگز نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 49ویں میچ میں پنجاب کنگز کو جیت کے لیے 163 رن کا ہدف دیا۔

آج یہاں کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کے کپتان سیم کرن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ چنئی کی اوپننگ جوڑی روتوراج گائیکواڈ اور اجنکیا رہانے نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 64 رن جوڑے۔ تاہم اس جوڑی کے بعد کوئی بڑی شراکت داری قائم نہیں ہو سکی۔ نویں اوور میں ہرپریت برار نے پہلے اجنکیا رہانے (29) کو 24 گیندوں میں اور اسی اوور میں شیوم دوبے (0) کو آؤٹ کر کے پنجاب کو دوہری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد رویندرا جدیجا (2) اور سمیر رضوی (21) رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ معین علی (15)، ایم ایس دھونی (14) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رتوراج گائیکواڈ نے 48 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگا کر سب سے زیادہ رن (62) بنائے۔ ڈیرل مچل ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ چنئی نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 162 رن بنائے۔

پنجاب کنگز کی جانب سے ہرپریت برار اور راہول چہار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کگیسو ربادا اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یو این آئی۔ م ع۔ 2157

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں