پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے پیرا شوٹر احمد بھٹ نے منوج سنہا سے ملاقات کی

سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے ریاست کے پیرا شوٹر عامر احمد بھٹ سے ملاقات کی۔

آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر نے عامر احمد بھٹ کو قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دی اور آئندہ پیرالمپکس گیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اننت ناگ ضلع کے دمہل گاؤں کا رہنے والا بین الاقوامی پیرا شوٹر بھی ہندوستانی فوج میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) کے طور پر کام کر رہا ہے۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں