آئی او سی نے 14 روسی ایتھلیٹس کو پیرس اولمپکس میں شرکت کی اجازت دی

ماسکو،بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے پہلے 14 روسی ایتھلیٹس کو پیرس 2024 اولمپک کھیلوں میں انفرادی غیر جانبدار ایتھلیٹس کے طور پر داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

آئی او سی نے ایک بیان جاری کیا جس میں ایتھلیٹس کو روڈ سائیکلنگ (تمارا درونووا، الینا ایوانچینکو، الیگزینڈر ولاسوف)، جمناسٹک (انجیلا بلیڈسیوا) اور ریسلنگ (ناچن مونگش، شمل مامیدوف، ارسلان باگیو، عبداللہ قربانوف، ایلن اوستائیف، میگومیڈ مرتضلاف، نتالیہ مالیشیوا) کے علاوہ ویرونیکا چومیکووا، الینا کاسابیوا، ایلیزاویٹا پیٹلیاکوا شامل ہیں۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1910

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں