بنگلورو، ہاکی انڈیا نے ہفتہ کو 33 رکنی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم کے ارکان یکم جولائی سے 31 اگست تک سائی بنگلورو میں قومی خواتین کے کوچنگ کیمپ میں حصہ لیں گے۔
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم لندن اور اینٹورپ میں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023/24 سیزن کے اختتام کے بعد مختصر وقفے کے بعد واپس لوٹے گی۔ ہیڈ کوچ ہریندر سنگھ کی رہنمائی میں، کپتان سلیمہ ٹیٹے اور نائب کپتان نونیت کور کی قیادت میں ٹیم نے ایف آئی ایچ پرو لیگ میں ارجنٹائن، بیلجیئم، جرمنی اور برطانیہ کے خلاف قریبی میچوں میں جدوجہد کی۔
شارٹ لسٹ کی گئی ٹیم میں گول کیپر سویتا، بیچو دیوی کھریبام، بنساری سولنکی اور مادھوری کنڈو شامل ہیں۔ ڈفینڈر میں نکی پردھان، ادیتا، اشیکا چودھری، مونیکا، روپانی کماری، ماہیما چودھری، جیوتی چھتری اور پریتی ہیں جبکہ سلیمہ ٹیٹے، مرینا لالرامنگھاکی، ویشنوی وٹل پھالکے، نیہا، جیوتی، ایڈولا جیوتی، بلجیت کور، منیشا چوہان، اکشتا اباسو ڈھکلے، اجمینا کجور نے مڈفیلڈرز کا کردار کریں گی ۔ فارورڈز میں سنیلیتا ٹوپو، ممتاز خان، لالریمسیامی، سنگیتا کماری، دیپیکا، شرمیلا دیوی، نونیت کور، دیپیکا سورینگ، پریتی دوبے، وندنا داسو اور رتوجاداداسو پسل شامل ہیں۔
ہیڈ کوچ ہریندر سنگھ نے کہا، “ہم نے حال ہی میں پرو لیگ کے یورپ لیگ کے لیے اینٹورپ اور لندن کا سفر کیا۔ اگرچہ نتائج ہمارے حق میں نہیں تھے ہم نے بطور ٹیم بہت کچھ سیکھا۔ کئی مواقع پر، ہم برتری میں تھے اور کئی مقابلوں کو دلچسپ بنا یا۔
یواین آئی۔ م س