باربڈوس، ہندوستان نے ہفتہ کو یہاں ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
ہندوستانی ٹیم موجودہ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل تسخیر رہی ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ بھی اپنے تمام میچز جیت کر فائنل میں پہنچی ہے۔ پچ خشک اور ہموار ہے جس کو دیکھتے ہوئے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہاں زیادہ اسکورنگ میچ ہو سکتا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ سطح کافی اچھی نظر آ رہی ہے اس لیے وہ پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیں گے۔ روہت نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم جانتے ہیں کہ یہ ایک اہم میچ ہے لیکن کھلاڑی اپنے رول کو سمجھتے ہیں اور دوسری چیزوں کو حاوی ہونے نہیں دے رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈم مارکرم کا کہنا ہے کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم پہلی بار فائنل میں ہے اور وہ اسے سنہری موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ٹیمیں اس طرح ہیں:-
ہندوستان : روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ۔
جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم، ٹرسٹن اسٹبس، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینرچ نورکھی، تبریز شمسی۔
یو این آئی۔ این یو۔