سمت ناگل کی ومبلڈن میں مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست

لندن، ہندوستان کے اسٹار ٹینس کھلاڑی سمت ناگل ومبلڈن ٹورنامنٹ 2024 میں مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں سربیا کے میومیر کیکمانووک سے ہار گئے ہیں۔

پیر کی رات دیر گئے کھیلے گئے میچ میں سربیا کے کھلاڑی کیکمانووک نے دو گھنٹے 48 منٹ میں ناگل کو 6-2، 3-6، 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ ناگل کے شاندار کھیل کی بدولت میچ چار سیٹوں تک چلاگیا۔

پہلا سیٹ 2-6 سے ہارنے کے بعد سمیت نے شاندار واپسی کی اور دوسرا سیٹ 6-3 سے جیت لیا۔ تاہم اس کے بعد کیکمانووک نے تیسرا سیٹ 3-6 سے جیت کر 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ کیکمانووک نے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرا سیٹ 3-6 اور چوتھا سیٹ 6-4 سے جیت لیا۔

ناگل اور سربیا کے دوسن لاجووچ کی جوڑی اب پیڈرو مارٹنیز اور جیومے منار سے ڈبلز مقابلوں میں مقابلہ کرے گی۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں