ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں جوکووچ نے فیرنلے کو دی شکست

لندن، سات بار کے ومبلڈن چیمپئن سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ برطانیہ کے جیکب فیرنلے کو سخت مقابلے میں شکست دے کر ومبلڈن چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

آل انگلینڈ کلب میں کھیلے گئے میچ میں ایک ماہ قبل گھٹنے کی چوٹ کے باوجود جوکووچ نے گرینڈ سلیم ڈرا میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے برطانوی وائلڈ کارڈ جیکب فیرنلے کو 6-3، 6-4، 5-7، 7-5 سے شکست دی۔

تیسرے راؤنڈ میں سربیا کے کھلاڑی جوکووچ کا مقابلہ الیجینڈرو ٹیبیلو اور فلاویو کوبولی کے درمیان میچ کے فاتح سے ہوگا۔

میچ کے بعد، جوکووچ نے فیرنلے کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا “ایک زبردست میچ کے لئے جیکب کو بہت بہت مبارکباد۔ انہوں نے بہت کوشش کی اور زبردست ٹینس کھیلی۔‘‘

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں