اچانتا شرتھ :ہندوستانی تاریخ میں اب تک کے بہترین ٹیبل ٹینس کھلاڑی

نئی دہلی، اچانتا شرتھ کمال ہندوستان کے ان باصلاحیت پروفیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی میدان میں اپنی منفرد شناخت قائم کی۔ملک کے بہترین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں میں سے ایک شرتھ کمل جنہوں نےعالمی سطح پر شہرت حاصل کی، ٹیبل ٹینس کے شاندار کھلاڑیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔

اچانتا شرتھ کمل 12 جولائی 1982 کو چنئی، تمل ناڈو میں پیدا ہوئے۔ ٹیبل ٹینس شرتھ کو ورثے میں ملا یا یوں کہئےکہ ٹیبل ٹینس ان کے خاندانی جینز میں موجود تھی جس کی وجہ سے شرتھ کو تربیت حاصل کرنے میں کافی مدد خاندان کی جانب سے ملی۔شرتھ کے والد سری نواس راؤ اور چچا مرلی دھر راؤ نے اپنے ابتدائی دنوں میں ٹیبل ٹینس کھیلی اور پھر کوچنگ کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین تربیت سے آراستہ کرایا۔

شرتھ نے ٹیبل ٹینس چار برس کی عمر میں ہی کھیلنا شروع کر دیا تھا۔ اس عمر میں جب انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیبل ٹینس میں بھی اپنی گہری دلچسپی بھی دکھائی تو ان کے کیریئر کےلئے بڑا چیلنج سامنے تھا۔ اس دوران وہ یا تو اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے تھے یا کھیلوں میں اپنا کیریئر بناسکتےتھے۔ اب ان کے پاس یا تو تعلیم حاصل کرکے انجینئر بننے کا موقع تھا یا ایک پایہ کاکھلاڑی۔ شرتھ کمال نے ٹیبل ٹینس کا انتخاب کیا اور اب وہ اسے اپنے کیریئر کے اہم ترین فیصلوں میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ ان کے والد اور چچا نے ان کی کوچنگ شروع کی، لیکن شرتھ کو پھر بھی قومی سطح پر اپنی شناخت بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چونکہ اس کھلاڑی کا کھیلنے کا انداز جارحانہ تھا جس کی وجہ سے وہ کبھی بھی مستقل مزاجی حاصل نہیں کرسکے۔ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم پی ایس بی بی اسکول سے اور گریجویشن لیوولا کالج، چنئی سے مکمل کی۔

سال2002 کے کامن ویلتھ گیمز سے پہلے ان کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ جہاں انہیں 16 افراد کے ممکنہ تربیتی کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا۔ شرتھ کمال کو 20 سال کی عمر میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے لیے یہ وہ وقفہ درکار تھا۔

جاری یو این آئی۔ ایم جے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں