جنیوا، فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) نے لیگل ہینڈ بک 2024 کا ایڈیشن شائع کیا ہے جس میں دنیا بھر کی فٹبال برادری کو قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے نئے قواعد، قانونی دستاویزات اور سرکلر شامل ہیں۔
فیفا کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے کتابچے کے نئے ایڈیشن میں حالیہ تبدیلیوں اور فٹ بال تنظیموں اور میچوں پر لاگو تمام قواعد و ضوابط میں ترامیم کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔ فیفا نے یہ ہدایت نامہ 2020 میں شائع کیا تھا اور اس کے بعد سے یہ قانونی ہدایت نامہ ہر سال شائع کیا جا رہا ہے۔
لیگل ہینڈ بک کے 2024 ایڈیشن میں دیگر متعلقہ دستاویزات کے علاوہ فیفا کے قوانین کے اپ ڈیٹ کردہ ورژن، کھلاڑیوں کی حیثیت اور منتقلی کے قوانین اور خواتین کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے ریگولیٹری فریم ورک شامل ہیں۔
یواین آئی، م ش