کانپور ٹیسٹ میں شکیب کے کھیلنے کا فیصلہ فزیو کی رائے پر مںحصر ہوگا: سرکار

کانپور، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سلیکشن پینل کے رکن حنان سرکار نے کہا ہے کہ شکیب الحسن کے کانپور ٹیسٹ میں کھیلنے کے بارے میں فیصلہ فزیو کی رائے پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی آل راؤنڈر شکیب کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

سرکار نے پیر کو نامہ نگاروں کو بتایاکہ “ہم کل کانپور جا رہے ہیں اور آج چھٹی ہے۔ اس کے بعد ہمارے دو سیشن ہوں گے اور اس کے بعد ہم کانپور ٹیسٹ کے لیے شکیب کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ کریں گے اور ہم ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہاکہ “وہ دو دنوں فزیو کے زیر نگرانی ہیں۔ جب ہم میدان میں واپس آئیں گے تو ہمیں فزیو کی رائے پر منحصر ہوگا۔ ہمیں شکیب کو اگلے میچ کے لیے منتخب کرنے سے پہلے سوچنا ہوگا اور اگلے میچ سے پہلے وقت ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ وہ کس حال میں ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ 37 سالہ شکیب کو چنئی ٹیسٹ کھیلتے ہوئے کندھے اور انگلی میں درد محسوس ہوا تھا۔ انہوں نے دونوں اننگز میں 21 اوورز میں 129 رنز دیے اور کوئی کامیابی نہیں ملی۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے کانپور میں شروع ہوگا۔

یواین آئی۔ ظا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں