بنگلہ دیش نے لنچ تک دو وکٹ پر 72 رن بنائے

کانپور، آکاش دیپ کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن لنچ تک 72 رن پر دو وکٹ گرا کر بنگلہ دیش پر دباؤ بنالیا ہے۔

آج یہاں کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں تھی اوراس نے نویں اوور میں 26 کے اسکور پر اوپنر ذاکر حسن (0) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس دوران ذاکر نے 24 گیندوں کا سامنا کیا اور وہ ایک بھی رن نہ بنا سکے۔ آکاش دیپ نے انہیں جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے مومن الحق بھی شادمان اسلام کے ساتھ ہندوستان گیندبازوں کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آئے۔ 13ویں اوور میں پہلی گیند پرآکاش دیپ نے شادمان اسلام (24) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا دیا۔ لنچ کے وقت تک کپتان نظم الحسین شانتو (28) اور مومن الحق (17) رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔

پہلے سیشن میں ہندوستان کے واحد کامیاب گیندباز آکاش دیپ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں