لکھنؤ، ممبئی نے پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کے دم پر 27 سال بعد ایرانی ٹرافی کا خطاب جیت لیا ہے۔ 222 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے ممبئی کے بلے باز سرفراز خان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پہلے بلے بازی کا انتخاب کرتے ہوئے ممبئی 37 رنز پر تین وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں پڑگئی۔ تاہم، اجنکیا رہانے اور شریس ایئر کے درمیان مضبوط شراکت داری نے اننگز کو سنبھال لیا۔ سرفراز خان کی 222 رنز کی اننگز کی بدولت ممبئی نے 537 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ جواب میں ریسٹ آف انڈیا کی طرف سے سب سے بڑی اننگز ابھیمنیو ایشوارن (191) اور دھرو جورل (93) نے کھیلی۔ تاہم ٹیم 416 کے اسکور پر سمٹ گئی۔ جب ممبئی نے دوسری اننگز میں آٹھ وکٹوں پر 329 رنز بنائے تھے تو دونوں کپتانوں نے میچ ڈرا کرنے پر اتفاق کیا۔
ممبئی کے نوجوان آل راؤنڈر تنوش کوٹیان نے آج اپنے کل کے 20 رنز کے اسکور سے محتاط انداز میں کھیلنا شروع کیا۔ جب وہ آٹھویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے تو ممبئی 125 کے اسکور پر چھ وکٹ گنوا چکی تھی۔
پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے سرفراز خان دوسری اننگز میں ناکام رہے اور سرنش جین نے انہیں 17 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد شاردول ٹھاکر (2) بھی سرنش جین کا نشانہ بنے۔ آٹھ وکٹیں گرنے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے موہت اوستھی نے تنوش کا بہت اچھا ساتھ دیا اور دونوں بلے بازوں نے نویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 158 رنز جوڑے۔ موہت اوستھی نے 93 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے رن (ناٹ آؤٹ 51) بنائے۔
باقی ہندوستان کی جانب سے سارنش جین نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ مانو ستھار نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
ایرانی ٹرافی میں صرف ایک میچ کھیلا جاتاہے۔ ضابطے کے مطابق اگر میچ ڈرا ہو جاتا ہے تو فاتح کا فیصلہ پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ایسے میں پہلی اننگز کے بعد جس ٹیم کو برتری حاصل ہو اسے چیمپئن قرار دیا جاتا ہے۔
یواین آئی۔ م س