جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 125 رنوں کا ہدف دیا

شارجہ، کپتان لورا ولوارڈٹ (42)، میریجان کپ (26) اور اینری ڈرکسن (ناٹ آؤٹ 20) رنوں کی اننگز کی بنیاد پر جنوبی افریقہ نے پیر کو خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کے نویں میچ میں انگلینڈ کو جیت کے 125 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

یہاں آج جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اوراس نے چھٹے اوور میں تیجمن برٹس (13) کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی اینیکا بوش نے کپتان لورا ولوارڈ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے۔ سیرہ گلین نے اینیکا بوش (18) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ ٹیم کو بڑے اسکور کی طرف لے جانے والی لورا وولوارڈٹ کو سوفی ایکلیسٹن نے بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ لورا نے 39 گیندوں پر 42 رنز کی اننگ کھیلی۔ میریجان کپ نے 17 گیندوں میں (26) اوراینری ڈرکسن نے 11 گیندوں (ناٹ آؤٹ 20) میں رن بنائے۔ جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 124 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلسٹن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ لنسی اسمتھ، شارلٹ ڈین اور سارہ گلین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں