ملتان، انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بدھ کو لنچ تک دو وکٹوں پر 226 رن بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط بنالی ہے۔
یہاں آج انگلینڈ نے کل کے اسکور ایک وکٹ پر 96 رن سے آگے کھیل شروع کیا۔ 25ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے سنچری کی جانب گامزن جیک کراؤلی کو عامر جمال کے ہاتھوں کیچ کروا کر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے بین ڈکٹ نے جو روٹ کے ساتھ محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے تیزی سے رن بنائے۔ لنچ تک دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 119 رن کی شراکت قائم ہوچکی تھی۔ جو روٹ نے جہاں صبر کے ساتھ سست بیٹنگ کرتے ہوئے 118 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے رن (ناٹ آؤٹ 72) بنائے۔ وہیں ان کے جوڑی دار بین ڈکٹ 67 گیندوں میں 10 چوکے لگا کر 80 رن (ناٹ آؤٹ) بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔ لنچ کے وقت تک انگلینڈ نے 45 اووروں میں دو وکٹوں پر 226 رن بنا لیے ہیں۔
انگلینڈ اب بھی پہلی اننگز میں پاکستان کے اسکور سے 324 پیچھے ہے۔ ایسے میں انگلینڈ کے ان دونوں بلے بازوں کو پاکستان پر برتری حاصل کرنے کے لیے بڑی اننگز کھیلنی ہوگی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں شان مسعود (151)، عبداللہ شفیق (102) اور آغا سلمان (ناٹ آؤٹ 104) کی شاندار سنچری اننگز کی بدولت 556 رن بنائے تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔