کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے بنگلہ دیش میں 21 اکتوبر کو ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اب ایڈن مارکرم ٹیمبا کی جگہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے۔
کنفیڈریشن آف ساؤتھ افریقن اسپورٹس (سی ایس اے) نے ایک بیان میں کہاکہ ’’باوما منگل کو ٹیم کے ساتھ ڈھاکہ کا سفر کریں گے اور چٹاگانگ میں 29 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری میں میڈیکل ٹیم کے تحت اپنی صحت یابی کو جاری رکھیں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ باوما کی جگہ بریوس کو ٹیم میں بلایا گیا ہے۔ انہوں نے ابھی تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔ انہوں نے اب تک صرف دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 12 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 6 اکتوبر کو باوما کو کہنی کی چوٹ کی وجہ سے آئرلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے سے باہر ہونا پڑا تھا۔ وہ 4 اکتوبر کو دوسرے ون ڈے کے دوران چوٹ لگنے سے ریٹائر ہرٹ ہوگئے اور فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں گئے۔ ان کی جگہ راسی وین ڈیر ڈوسن نے اس میچ میں جنوبی افریقہ کی قیادت کی۔
یواین آئی۔ ظ ا