گرین، کمر کی سرجری کی وجہ سے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے

سڈنی، آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین کمر میں فریکچر کی سرجری کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نہیں کھیل پائیں گے۔

گرین نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے میڈیکل ممبر کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سرجری کے بعد انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں نو ماہ لگ سکتے ہیں۔ تاہم، سی اے کا خیال ہے کہ گرین چھ ماہ میں واپسی کر سکتے ہیں۔

اس وجہ سے گرین اب ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز، سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نہیں کھیل سکیں گے اور اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے لیے آسٹریلیا پہنچتی ہے تو گرین وہاں بھی ٹیم میں نہیں ہوں گے۔

سی اے کے مطابق گرین اگلے سال جون اور جولائی میں کیریبین ٹور پر جانے والی آسٹریلیائی ٹیم کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں