یوم پیدائش 10 جنوری پر خاص
نئی دہلی، کھیلوں کی دنیا ان کھلاڑیوں کے لیے کوئی اجنبی نہیں ہے جو عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لیے مشکلات پر قابو پاتے ہیں۔ پھر بھی ان تمام مشکلات سے بچنے والی داستانوں کے درمیان، نوعمر ہندوستانی پیرا آرچر شیتل دیوی کی کہانی بہت نمایاں ہے۔ شیتل ایک ہندوستانی پیرا تیرا انداز ہیں۔انہوں نے 2024 پیرالمپکس میں مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ اس فتح کے بعدوہ سب سے کم عمر ہندوستانی پیرا لمپیئن میڈلسٹ بنیں۔ انہوں نے 2022 کے ایشین پیرا گیمز میں دو گولڈ میڈل اور ایک سلور جیتا تھا۔ شیتل نے ورلڈ پیرا آرچری چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، ساتھ ہی انہوں نے ایشین پیرا آرچری چیمپیئن شپ میں سونے اور چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
شیتل دیوی 10 جنوری 2007 کوجموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑکے گاؤں لوئیدھر میں پیدا ہوئیں۔ وہ فوکومیلیا نامی مرض کے ساتھ پیدا ہوئی تھی، یہ ایک نایاب پیدائشی عارضہ ہے جس کی وجہ سے اعضاء کمزور ہو جاتے ہیں۔ جب ان کی پیدائش ہوئی تو اس عارضہ کے سبب ان کے بازو پوری طرح سے نہیں بن پائے تھے۔ اور وہ بغیر بازؤں کے ہی پیدا ہوئیں۔
ایک ایسی جسمانی حالت کے ساتھ پیدا ہونے کے باوجود جس میں موروثی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑاہے، شیتل دیوی ایتھلیٹک کے طور پر باصلاحیت ثابت ہوئیں۔ ان کی اپنی حدود نے اسے اپنے بچپن کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے سے کبھی نہیں روکا۔بچپن میں، شیتل جب بڑی ہوئی ، اپنے جسمانی حالات دیکھ کر بھلے ہی ان کو افسوس ہوا لیکن انہوں نے بچپن میں ہی اپنے کو آپ کو بہت مضبوط بنالیا تھا ۔اپنے مضبوط اور مستحکم ارادوں کے ساتھ وہ پلی بڑھیں۔ بچپن شیتل ایک تفریح کے طور پر درختوں پر چڑھنے سے لطف اندوز ہوتی تھی۔ اس سرگرمی نے انہیں ایک مضبوط اوپری جسم بنانے میں مدد کی جو بعد میں ان کی زندگی میں بہت کارآمد ثابت ہوا۔
سال2019 میں، شیتل نے کشتواڑ میں نوجوانوں کی ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہیں ہندستانی فوج کی راشٹریہ رائفلز یونٹ نے دیکھا، جس کی وجہ سے فوج نے ان کی تعلیم اور طبی امداد فراہم کی۔ پیرا تیر اندازی میں شیتل دیوی کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں ہندوستانی فوج نے حقیقت میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ یہ 2021 میں جموں اور کشمیر کے کشتواڑ میں ہندوستانی فوج کی طرف سے منعقد کردہ نوجوانوں کی ایک تقریب میں تھی جہاں شیتل کی فطری ایتھلیٹزم اور اعتماد کو آرمی کوچوں نے دریافت کیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے۔