نئی دہلی، ہریکا دروناولی ایک ہندوستانی شطرنج کی گرینڈ ماسٹر اور سابق ورلڈ جونیئر گرلز شطرنج چیمپئن ہیں، جو شطرنج پر اپنی حکمت عملی کے لیے مشہور ہیں۔ دروناولی کے پاس گرینڈ ماسٹر کا ایف آئی ڈی ای خطاب ہے۔ انہوں نے سال 2012، 2015 اور 2017 میں خواتین کی عالمی شطرنج چیمپئن شپ میں تین کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔ ہریکا شطرنج کی گرینڈ ماسٹر ہیں اور ہمپی کونیرو کے بعد گرینڈ ماسٹر بننے والی واحد ہندوستانی خاتون ہیں۔
ہندوستان کے شہر گنٹور میں 12 جنوری 1991 کو پیدا ہونے والی ہریکا دروناولی شطرنج کی دنیا کی صف اول کی کھلاڑی بن کر ابھری ہیں۔ ان کا سفر قدیم کھیل کے لیے ہمت، عزم اور جذبہ کا ثبوت ہے۔ ہندوستان میں شطرنج کے ایک ماہر کے طور پر اپنے ابتدائی دنوں سے لے کر گرینڈ ماسٹر بننے اور دنیا بھر کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے ہریکا کی کہانی کسی تحریک سے کم نہیں ہے۔ ہریکا کی شطرنج سے محبت پانچ برس کی چھوٹی عمر میں اپنے والد کی رہنمائی میں شروع ہو گئی تھی۔ ان کی فطری صلاحیتوں کو پہچانتے ہوئےان کے والدہی ان کے پہلے کوچ بن گئے تھے۔
ہریکا بچپن سے ہی تیز دماغ اور پرسکون طبعیت کی مالک تھیں۔ اپنی ذہانت ، قابلیت، لگن اور شوق سے وہ جلد ہی 14 برس کی عمر میں ایک خاتون گرینڈ ماسٹر بن گئیں اور 2011 میں گرینڈ ماسٹر کا درجہ حاصل کیا۔ اپنی حکمت عملی کی مہارت کے لیے مشہور، ہریکا نے کئی قومی چیمپئن شپ جیتی اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی بھی کی ۔ شطرنج میں ہندوستانی خواتین کے لیے رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے انہوں نے اپنی لگن اور کامیابی سے بہت لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
ورلڈ یوتھ چیس چیمپئن شپ یو-10 گرلز، اسپین میں چاندی کا تمغہ جیتا ۔بیکانیر میں سال 2001 میں انہوں نے دو چاندی کے تمغے جیتے، ایک ورلڈ یوتھ چیس چیمپین شپ انڈر 12 گرلز، اسپین اور دوسرا ایشین انڈر 12 گرلز شطرنج چیمپئن شپ جیتی۔ سال 2002 میں ایشین انڈر 18 گرلز شطرنج چیمپئن شپ جو بیکانیر میں منعقد ہوئی تھی، اس میں انہوں نے گولڈن خطاب جیتا تھا۔ سال کے 2003 کامن ویلتھ ویمن شطرنج چیمپئن شپ میں انہوں نےممبئی میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے بعد ہریکا نے یونان میں منعقدہ 2004 کی لڑکیوں کی انڈر 14 ورلڈ یوتھ چیس چیمپئن شپ جیتی۔ پھر اس کے بعد انہوں نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جارجیا میں منعقدہ 2006 کی لڑکیوں کی انڈر 18 ورلڈ یوتھ چیس چیمپئن شپ حاصل کی۔ہریکا نے ایشیائی براعظم میں سب سے کم عمر خاتون انٹرنیشنل ماسٹر کے طور پر وومن انٹرنیشنل ماسٹر کا خطاب جیتا۔ سال 2007 میں ایشین زونل ویمن شطرنج چیمپئن شپ ، جس کا انعقاد بنگلہ دیش میں ہوا تھا، ہریکا نے وہاں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے 2008 میں ترکی میں منعقدہ ورلڈ جونیئر شطرنج چیمپئن شپ جیتی بھی جیتی۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے