نعمان علی نے تباہی مچا دی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 163 رنز پر آؤٹ کر دیا

ملتان، نعمان علی (چھ وکٹوں) کی مہلک بولنگ کی بنیاد پر پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو 163 کے اسکور پر ڈھیر کردیا۔

آج یہاں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی شروعات بہت خراب رہی اور اس کے پہلے سات بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔ ویسٹ انڈیز کے چار بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ایک وقت میں ویسٹ انڈیز 38 کے اسکور پر سات وکٹیں گنوا چکا تھا۔ تاہم اس دوران کیویم ہوج ایک سرے پر کھڑے رہے۔ انہوں نے گوڈاکیش موتی کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔

ابرار احمد نے 17ویں اوور میں کیوام ہوج (21) کو آؤٹ کیا۔ گڈاکیش موتی نے (55) رنز کی اننگز کھیلی۔ کیمار روچ 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جومل واریکن (36) 36 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 41.1 اوورز میں 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 15.1 اوورز میں 41 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد اور کاشف علی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں