لیجنڈ 90 لیگ نے ٹورنامنٹ کے لیے کیاٹیموں کا اعلان

رائے پور، سابق کرکٹ لیجنڈ کی لیجنڈ 90 لیگ نے 6 سے 18 فروری تک ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے تمام سات فرنچائز ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس لیجنڈ 90 لیگ میں سات ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں چھتیس گڑھ واریئرز، ہریانہ گلیڈی ایٹرز، دبئی جائنٹس، گجرات سیمپ آرمی، دہلی رائلز، بگ بوائز اور راجستھان کنگز شامل ہیں جن میں سابق ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ، شیکھر دھون، سریش رینا، نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز راس ٹیلر، آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ جیسے سابق کرکٹ لیجنڈز شرکت کریں گے۔

چھتیس گڑھ واریئرز کے پاس مارٹن گپٹل، سریش رینا اور امباتی رائیڈو جیسے مارکی کھلاڑی ہیں، جب کہ دہلی رائلز کے پاس شیکھر دھون کے ساتھ راس ٹیلر ہیں۔ ہریانہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت ہربھجن سنگھ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو راجستھان کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن دبئی جائنٹس کے لیے کھیلیں گے۔

لیگ میں شامل لیجنڈری کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے لیجنڈ 90 لیگ کے ڈائرکٹر ، شیوین شرمانے کہا ’’ہم کرکٹ کے کچھ سب سے بڑے لیجنڈز کے ساتھ ایک بار پھر میدان پر اس طرح کے منفرد اور متحرک فارمیٹ کی میزبانی کرنے پر کافی پرجوش ہیں۔ شائقین مہارت، دوستی اور تفریح ​​کے ایک سنسنی خیز نمائش کی توقع کر سکتے ہیں۔

جاری۔یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں