بھونیشور، اڈیشہ ایف سی نے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے ایک میچ میں پنجاب ایف سی کو 1-1 سے ڈرا پر روک دیا۔
کلنگا اسٹیڈیم میں پیر کی رات راہل کو44 ویں منٹ میں سرخ کارڈ دکھایا گیا، جس سے اڈیشہ ایف سی بیک فٹ پر آگئی اور پیٹروس گیاکوماکس نے پہلے ہاف میں گول کرکے برتری حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں اڈیشہ نے جوابی وار کرتے ہوئے گول کر دیا۔ ڈرا ہونے کے باوجود دونوں ٹیمیں پلے آف کی دوڑ میں ہیں۔
اڈیشہ ایف سی کے اب 26 پوائنٹس ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر ہے، جبکہ پنجاب ایف سی 24 پوائنٹس کے ساتھ نویں مقام پر ہے۔ اڈیشہ ایف سی 14 فروری کو حیدرآباد ایف سی کے خلاف کھیلے گی جبکہ پنجاب ایف سی 15 فروری کو چنئیین ایف سی سے مقابلہ کرے گی۔
یو این آئی۔ این یو۔