لاہور، نیوزی لینڈ نے آج چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
آج یہاں ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ چونکہ ہوا تیز چل رہی ہے،اس لیے اوس کی توقع نہیں ہے۔ گزشتہ میچ میں مختلف حالات تھے لیکن ہم یہاں کی صورتحال سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ادھر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے کہا کہ ہم زیادہ فکرمند نہیں ہیں۔ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ہمیں اہم لمحات میں جیت کے لیے اچھی شروعات کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی ہے۔
نیوزی لینڈ الیون: ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر (کپتان)، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ولیم اورورک۔
جنوبی افریقہ الیون: ٹیمبا باووما، ریان رکولٹن، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملر، وین مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لونگی نگیڈی۔
یواین آئی۔ م س