شامی نے روزہ نہ رکھ کر بڑاگناہ کیا: بریلوی

بریلی، آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر اور اسلامک ریسرچ سینٹر کے بانی اور آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے قومی جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا ہے کہ کرکٹر محمد شامی نے رمضان کے موقع پر روزہ نہ رکھ کر بہت بڑا گناہ کیا ہے اور وہ شریعت کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔

شامی اس وقت دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مولانا شہاب الدین نے کرکٹر کے روزہ نہ رکھنے پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے روزے کو فرض قرار دیا ہے اور عاقل، بالغ مرد وعورت ہرایک پرماہ رمضان کے روزے فرض ہیں۔ شامی نے روزہ نہ رکھ کر بڑا جرم کیا ہے۔ وہ شریعت کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں انہیں ہدایت دیتا ہوں کہ وہ کرکٹ کھیلیں یا کچھ بھی کریں لیکن اللہ کی طرف سے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے پورا کرنا انسان کی ذمہ داری ہے۔ شامی کو ان سب باتوں کو سمجھنا چاہیے۔”

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں