چیمپئنز ٹرافی: ہندوستان 2013 کی تاریخ دہرانے کے ارادے سے میدان میں اترے گا

دبئی، روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 2013 کی جیت کی تاریخ کو دہرانے کے مقصد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ہندوستانی ٹیم تیسری بار باوقار ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے جہاں اس کا مقابلہ مضبوط نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ہوگا، جو خطاب حاصل کرنے کے لئے پورا زور لگائے گی ۔ نیوزی لینڈ نے حالیہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کپتان روہت شرما نے کہا،’’وہ (نیوزی لینڈ) بہت اچھی ٹیم ہے۔ میں ان کو قریب سے دیکھ رہا ہوں اور وہ غیر معمولی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کے کھیلنے کا انداز قابل تعریف ہے۔ تاہم، جیسا کہ تاریخ نے دکھایا ہے، فائنل غیر متوقع ہو سکتا ہے۔ ہندوستان اس مقابلے میں اہم کھلاڑیوں کی غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ مضبوطی سے سامنے آئے گا۔‘‘

دباؤ والے میچوں میں اپنی مہارت کے لیے مشہور وراٹ کوہلی نے ایک بار پھر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ بلے بازی کے ماہر اکیلے آئی سی سی ناک آؤٹ ایونٹ میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی میچ جیتنے والی اننگز نے ان کی چیس ماسٹر کے طور پر شہرت کو دوبارہ مستحکم کیا۔

کے ایل راہل نے نچلے آرڈر میں اہم رنز بنائے ہیں۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی ناٹ آوٹ 42 رن کی اننگز اور بنگلہ دیش کے خلاف ایک اہم کارکردگی نے ٹیم کے لئے ان کی اہمیت کو مزید مضبوط کیا ہے۔بلے بازی اور وکٹ کیپنگ دونوں سے، راہل ہندوستانی مہم کی اہم کڑی ثابت ہوئے ہیں۔

جاری

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں