نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پولی، بری اور فلورا کو ٹیم میں شامل کیا

ویلنگٹن، 1 نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے زخمی ازابیلا گیج، ہیلی جینسن اور بیلا جیمز کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز پولی انگلس، بائیں ہاتھ کی تیز گیند باز بِری ایلنگ اور آل راؤنڈر فلورا ڈیون شائر کو ٹیم میں شامل کیا ہے نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ گیج ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں زخمی ہوگئی تھیں۔ ہم ان کے صحت یاب ہونے کے وقت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جینسن اور جیمز دونوں کو ایک روزہ سے پہلے انجری کا شکار ہوگئی تھیں اور وہ ابھی تک مکمل فٹنس حاصل نہیں کر پائی ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ بین ساویر نے کہا، “ہم سب ایزی، ہیلی اور بیلا کے لیے افسردہ ہیں۔ یہ ٹیم اور کھلاڑیوں کے لیے مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بِری اور پولی نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز انتہائی مثبت انداز میں کیا۔ مجھے ان دونوں پر پورا بھروسہ ہے۔ وہ اگلے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ فلورا نے گھریلو سطح پر ہمہ گیر صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 14 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 16 مارچ کو ہوگا۔ اس کے بعد تیسرا میچ 18 مارچ کو ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں