دنیا
امریکی طیارہ گرنے سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی جنگی طیارہ گرائے جانے کا واقعہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
“این بی سی نیوز” کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی رات کہا کہ جنگی صورتحال میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور یہ مذاکراتی عمل کو متاثر نہیں کریں گے۔
برطانوی اخبار “دی انڈیپینڈنٹ” کے مطابق ایک مختصر انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کے لیے تیار نہیں کہ اگر لاپتہ امریکی پائلٹ زخمی حالت میں پایا گیا تو امریکہ کیا ردعمل دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایرانی افواج اس پائلٹ تک پہنچ جاتی ہیں تو ممکنہ کارروائی کے حوالے سے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔
ایرانی ویب سائٹ “نور نیوز” کے مطابق ایک ایرانی عہدے دار نے بتایا کہ گرنے والے امریکی طیارے کے لاپتہ عملے کی تلاش جاری ہے۔
ایران نے جمعے کو دعویٰ کیا کہ اس نے ملک کے جنوب مغرب میں ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا، جبکہ امریکی افواج نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے ایک اہلکار کو بحفاظت نکال لیا، تاہم دوسرا تاحال لاپتہ ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ مار گرایا جانے والا طیارہ ایف-35 تھا اور اسے جدید دفاعی نظام کے ذریعے ایرانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ دوسرا ایف-35 طیارہ ہے جسے مار گرایا گیا ہے، تاہم طیارے کی مکمل تباہی کے باعث پائلٹ کے انجام کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں۔
تاہم عسکری ماہرین نے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کے حوالے سے کہا ہے کہ ملبہ بظاہر ایف-15 طیارے کا معلوم ہوتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی خبر رساں ایجنسی “تسنیم” نے دعویٰ کیا کہ ایک امریکی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مقامی ٹی وی چینلز کے مطابق ایک پائلٹ نے جنوب مغربی ایران میں طیارے سے چھلانگ لگائی تھی۔
“فارس” ایجنسی کے مطابق ایرانی افواج امریکی پائلٹ کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ سرکاری میڈیا نے طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی نشر کی ہیں۔
یواین آئی ۔ م س
دنیا
جنگ بندی کے دوران بھی انگلیاں ٹریگر پر ہیں: پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران بھی ملک کی مسلح افواج ہر وقت تیار اور چوکس ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے جنگ بندی کو میدانِ جنگ کی خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی خاموشی کے دوران بھی ہماری انگلیاں ٹریگر پر رکھی ہوئی ہیں اور موجود صورتحال میں مکمل طور پر چوکس ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں پاسداران کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اور پاسداران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا طاقت ور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی کشیدگی کی صورت میں مخالفین کو بھاری ضربوں اور ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران مشکل اور ذہین ملک ہے، ان کے لوگ اچھے فائٹر ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن کرنی پڑی، ایران مشکل اور ذہین ملک ہے، ان کے لوگ اچھے فائٹر ہیں۔
ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں جنگ اچھے طریقے سے ختم ہونے جارہی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کئے گئے، ہماری فوج نے تمام 111راکٹوں کو تباہ کرکے حملہ ناکام بنایا۔
ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ معیشت میں رکاوٹ ایران کی وجہ سے آئی، بولے ویتنام اور افغانستان میں طویل عرصے تک جنگیں جاری رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے جنگ دو ماہ میں ختم ہونے جارہی ہے ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا کہ ایران میں بہت جلد ہمیں فتح ملنے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے اور اسے مزید بہتر کر رہے ہیں، بہترین فوج کی وجہ سے ایران جنگ میں جو کچھ کرنا چاہا وہ کیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے جوہری پروگرام کی وجہ سے جنگ کرنی پڑی تاہم ایران میں جنگ بہت جلد ختم ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے اور مزید بہتر کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہوگیا: امریکی صدر کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہوگیا ہے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو بھی امریکہ کے حوالے کرنے پر تیار ہو گیا ہے جو دھول بن چکا ہے۔ امریکی صدر نےکہاکہ ایران سے امریکا کی بہت اچھی بات چیت چل رہی ہے، ایران کے ساتھ امریکاکی ڈیل بہت قریب ہے، مذاکرات کا نیا دوراسی ہفتے ممکن ہے، ایران پہلے جن باتوں پر تیار نہیں تھا، اب ان پر تیار ہے، ایران سے معاہدہ ہو گیا تو پاکستان جاؤں گا۔
صدر ٹرمپ نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بم باری سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ لبنان اور اسرائیل کی جنگ بندی پر کہا کہ انہوں نے لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاوس بلایا ہے، حزب اللہ سے بات چیت لبنانی حکومت کرےگی۔
امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایک بار پھر تعریف کی اور کہا یہ دونوں زبردست آدمی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا4 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا










































































































