واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سکریٹری نیویارک کے نزدیک ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کی وجہ سامنے آئے گی۔
مسٹر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا، “ہڈسن ندی میں خوفناک ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا۔ ایسا لگتا ہے کہ پائلٹ، دو بالغ اور تین بچے سمیت چھ افراد اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ حادثے کی فوٹیج بھیانک ہے۔ خدا متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں کو سلامت رکھے۔ ٹرانسپورٹ سکریٹری شین ڈفی اور ان کے عملہ تحقیقات میں مصروف ہیں!
نیویارک سٹی کے حکام کے مطابق ہڈسن ندی میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں چھ افراد سوار تھے جن میں پائلٹ، دو بالغ اور تین بچے شامل تھے۔ ان میں سے چار کی فوری طور پر موت ہو گئی، دو زخمی افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک ہسپانوی خاندان سوار تھا۔
یو این آئی ۔م ش۔








