مغربی سوڈان میں آر ایس ایف کے حملے میں 56 افراد ہلاک

خرطوم، مغربی سوڈان کے شمالی صوبہ دارفر کےام كدادة میں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے حملے میں 56 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

رضاکار گروپوں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایف نے جمعرات کو قصبے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد حملہ کیا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد مقامی شہری ہیں۔

ایک مقامی رضاکار گروپ نے ملیشیا پر بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کرنے، رہائشیوں کو زبردستی بے گھر کرنے اور تمام مواصلاتی نیٹ ورکس کو بند کرنے کا الزام لگایا۔

آر ایس ایف نے رہائشی مکانات کو جلایا اور املاک لوٹ لی۔ اس کے علاوہ مقامی اسپتال پر بھی حملہ کیا گیا اور اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت طبی عملے کے چار ارکان کو ہلاک کردیا گیا۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں