یمن کی راجدھانی صنعا میں امریکی فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک

صنعا، یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول دارالحکومت صنعا پر اتوار کی رات امریکی فضائی حملوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ اطلاع حوثیوں کے زیر انتظام محکمہ صحت کے اہلکاروں نے دی ہے۔ افسران کے مطابق ابتدائی اندازوں کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں شمالی صنعا کے ضلع بنی الحارث میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے تباہ ہونے والے تین مکانات کے ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔

حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے دارالحکومت سمیت شمالی یمن میں متعدد مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 20 فضائی حملے کیے ہیں۔ حوثیوں کے زیر انتظام محکمہ صحت کے افسران کے مطابق، حملوں میں جنوبی اور شمالی صنعا میں دو مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے ایک روز قبل مبینہ طور پر امریکہ کے فضائی حملے میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ نئے فضائی حملوں میں حوثی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ حوثی گروپ اور امریکی فوج کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جب سے امریکہ نے 15 مارچ کو یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر دوبارہ فضائی حملے شروع کیے ہیں۔ ان حملوں کا مقصد حوثی باغیوں کو بحیرہ احمر اور عرب میں اسرائیلی اور بین الاقوامی جہازوں کو نشانہ بنانے سے روکنا ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں