ایران کی بندرگاہ پر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوئی، 1200 سے زائد زخمی

تہران، ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کی عباس بندرگاہ پر ہفتہ کو ہونے والے زبردست دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 46 ہو گئی ہے اور 1200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

ایرنا نیوز ایجنسی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے صوبائی کرائسس مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل مہرداد حسن زادے کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ میں 1200 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 138 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن (این ڈی ایم او) کے ترجمان حسین جعفری نے آج کہا کہ بندرگاہ پر لگی آگ پر جلد ہی مکمل طور پر قابو پالیا جائے گا۔ اس سے قبل اتوار کو ایرانی حکومت نے آج قومی یوم سوگ کا اعلان کیا ۔ صدر مسعود پیزشکیان نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔

این ڈی ایم او کے سربراہ حسین ساجدینیا نے اتوار کو کہا کہ بندرگاہ پر موجود کچھ کنٹینرز میں آتش گیر مادے جیسے تارکول (پچ) اور کچھ میں کیمیکل تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بندرگاہ کے گھاٹوں پر کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

یو این آئی۔ م ع۔ 2035

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں