بماکو، مغربی مالی کے سیبابوگو علاقے میں ایک آپریشن کے دوران فوج نے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
مالی کی فوج نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔
فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیبابوگو اب کنٹرول میں ہےکیونکہ انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر فضائی حملے کئے گئے، جس میں ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے۔”
فوج نے کہا کہ پسپائی کے دوران انتہا پسند 21 لاشیں، گولہ بارود اور معاون آلات، گاڑی اور مواصلاتی آلات کے ساتھ درجنوں ہتھیار چھوڑ گئے۔
فوج نے کہا، “زخمی اور فرار ہونے والے مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے تلاشی آپریشن جاری ہے۔” انہوں نے کہا کہ جھڑپوں کے دوران پانچ فوجی زخمی ہوئے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف