واشنگٹن، امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف عالمی لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے فون پر الگ الگ بات کی اور دونوں ممالک سے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد جاری کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے سوشل میڈیا پر کہا ’’مسٹر جے شنکر کے ساتھ بات چیت کے دوران، مسٹر روبیو نے جانی نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور پہلگام حملے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکی عزم کو دہرایا۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی حوصلہ افزائی کی۔‘‘
انہوں نے کہا ’’مسٹر روبیو نے پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بات کی اور پاکستان کو ہندوستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے، براہ راست بات چیت میں شامل ہونے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں لیڈروں نے دہشت گردوں کو ان کی گھناؤنے تشدد کی کارروائیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اپنے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی افسران پر زور دیا کہ وہ اس غیر انسانی حملے کی تحقیقات میں تعاون کریں۔
یو این آئی۔ این یو۔