نوم پین، کمبوڈیا کے دفاعی ترجمان نے ہفتے کے روز بتایا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں کمبوڈیا کے کم از کم 13افراد ہلاک اور 71 زخمی ہو گئے۔
کمبوڈیا کی وزارت دفاع کے انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ اور ترجمان مالی سوچیتا نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا ، ’’کمبوڈیا کے پانچ فوجی ہلاک اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ، صوبہ اودر مینچے میں ‘‘آٹھ شہری ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ کے حملوں کی وجہ سے کل 10307 کنبوں کو محفوظ علاقوں کی طرف کوچ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
یو این آئی/ژنہوا- م ک








