پولیس کے ہاتھوں افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کے ظالمانہ قتل کےبعد امریکہ میں پھوٹ پڑنے والا تشدد تیزی پھیل رہا ہے۔اس دوران مظاہرین وہائٹ ہاؤس تک بھی پہنچ گئے اور ٹرمپ کو اپنے خاندان کے ساتھ کچھ گھنٹوں تک وہائٹ ہاؤس میں بنے بنکر میں پناہ لینی پڑی۔ حالانکہ بنکر میں ٹرمپ کے پناہ لینے کا واقعہ جمعہ کو پیش آیا مگر میڈیا کو اس کی اطلاع پیر کو ہوسکی۔ میڈیا کویہ اطلاع وائٹ ہاؤس کے افسران نے دی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بیٹا برون کو جمعہ کو زیرزمین بنکر میں تقریباًایک گھنٹہ تک رکھا گیا تھا۔ واضح رہےکہ ۲؍ دن تک ٹرمپ کے میڈیا کے سامنے نہ آنےکی وجہ سے یہ قیاس لگایا جارہاہے کہ بنکر میں ٹرمپ کا قیام ایک گھنٹے سے زائد تھا۔ مظاہرین جمعہ کی علی الصباح احتجاج کرتےہوئے وہائٹ ہاؤس پہنچ گئے تھے جہاں وہ سنیچر کی رات تک ڈٹے رہے۔
رپورٹس کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے عملہ کو سیکوریٹی کے پیش نظر اتوارسے کام پر نہ آنے کی صلاح دی گئی ہے ۔ اس بیچ نیشنل گارڈز کی تعیناتی اور کرفیو کے نفاذ کے باوجود امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ بے قابو ہوتے حالات کے پیش نظر جہاں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہیں کم وبیش ۴۰؍ شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔کورونا کے بحران کے دوران امریکہ میں ان مظاہروں پر تشویش
