امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے پیر کی صبح پانچ بجے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اس کی وجہ سے اب تک 402000 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 7006436 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
واشنگٹن۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے پیر کی صبح پانچ بجے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اس کی وجہ سے اب تک 402000 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 7006436 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ وہیں 3140716 افراد اس وبا سے صحت یا ب ہوئے ہیں۔ امریکہ اس وبا سے سب سے زائد متاثر ہوا ہے۔ یہاں اب تک 1940468 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 110503 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 19،42،978 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،10،513 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 6،91،758 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 36،455 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں بھی کورونا وائرس کووڈ 19 پھیلتا جارہا ہے اور اب تک 4،67،073 افراد متاثر ہوئے ہیں اور5851 افراد کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے ۔ برطانیہ میں بھی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اب تک 2،87،621 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 40،625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اس وبا نے یورپی ملک اٹلی میں شدید تباہی مچائی ہے۔ اب تک اس کی وجہ سے 33،899 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 2،34،998 افراد اس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،41،550 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84،191 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 4638 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 1،91،102 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 29،158 افرادکی موت ہوچکی ہے ۔ جرمنی میں 1،85،750 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8685 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں اب تک 1،70،132 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 4692 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس سے شدید متاثرخلیجی ملک ایران میں اب تک 1،71،789 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 8281 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
میکسیکو میں 13،699 افراد ، بلجیم میں 9595 ، کینیڈا میں 7877 ، نیدرلینڈ میں 6032 ، پیرو میں 5465 ، سویڈن میں 4659 ، ایکواڈور میں 3621 ، سوئزرلینڈ میں 1921 ، آئرلینڈ میں 1679 اور پرتگال میں 1479 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں 98،943 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔(نیوز 18 اردو)