لائیو شو میں خاتون اینکر کا گر پڑا دانت ، منہ پر ہاتھ رکھا اور پھر … دیکھیں ویڈیو

اس ویڈیو میں ایک خاتون اینکر لائیو شو کے دوران نیوز پڑھ رہی ہیں اور اچانک سے ان کا ایک دانت باہر گر جاتا ہے ۔ اینکر نے خود اپنے انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے ۔

خبراردو:-

ایک نیوز اینکر کا ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی خاتون اینکر کے جذبہ کو سلام کررہا ہے ۔ دراصل اس ویڈیو میں ایک خاتون اینکر لائیو شو کے دوران نیوز پڑھ رہی ہیں اور اچانک سے ان کا ایک دانت باہر گر جاتا ہے ۔ اینکر نے خود اپنے انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ویڈیو یوکرین کا ہے اور اس خاتون اینکر کا نام ماریچکا پڈلکو ہے ۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اینکر نے لکھا کہ ان کے 20 سالہ کریئر میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے ۔

انہوں نے لکھا : جیسے ہی میرا دانت منہ کے باہر گرا ، میرے ساتھی نے کہا آہ ۔۔۔ تمہارا دانت گر گیا ، تبھی میں نے ہاتھ لگا کر اس کو نیچے گرنے سے بچا لیا ۔ اچانک سے دانت گرا اور اس دوران لائیو نیوز رپورٹ چل رہی تھی ، ایسے میں مجھے پرسکون رہ کر اور ردعمل ظاہر کئے بغیر خبریں پڑھنی تھی ۔ پھر میں نے جیسے تیسرے پورے ماحول میں خود کو سنبھالا اور نیوز پڑھنے لگی ۔(نیوز 18 اردو)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں