واشنگٹن میں فائرنگ، ایک ہلاک، آٹھ زخمی

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ تمام افراد بالغ ہیں، نو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

امریکی ریاست واشنگٹن کی پولیس نے بتایا ہے کہ شمال مغربی واشنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ فائرنگ واشنگٹن ڈی سی کے کولمبیا ہائٹس کے پڑوس میں واقع 14ویں اسٹریٹ اور اسپرنگ روڈ کے نارتھ ڈبلیو نامی علاقے میں ہوئی۔پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ‘ایسا لگتا ہے کہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نو متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔

ہم اب بھی ان افراد کی صحیح تعداد کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں جو فائرنگ سے متاثر ہوئے ہیں’۔پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 56 برس ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس ان تین افریقی نژاد امریکیوں کی تلاش کر رہی ہے جو فائرنگ میں مبینہ طور سے ملوث تھے اور وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہے۔
(ای ٹی وی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں