افغانستان کا امن خطے کے امن کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔بلاول بھٹو

اسلام آباد : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن خطے کے امن کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کی صورتحال اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی افغانستان میں جمہوری اقتدار کی حامی ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ افغانستان کا امن خطے کے امن کے ساتھ جڑا ہوا ہے، عالمی برادری کو افغانستان کی صورتحال بہترکرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا.
(قدرت روزنامہ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں