آسٹریلیا کا 21 فروری کو سیاحوں کے لیے بین الاقوامی سرحد کھولنے کا فیصلہ

کینبرا،7 فروری (یو این آئی/ اسپوتنک) آسٹریلیا 21 فروری کو سیاحوں کے لیے بین الاقوامی سرحد کھول دے گا، تاہم صرف ان لوگوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے پیر کو یہ اعلان کیا۔ انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہا، “میں جانتا ہوں کہ سیاحت کی صنعت اس کا انتظار کر رہی ہوگی۔ انہیں (سیاحت کی صنعت) کو اگلے دو ہفتوں میں آسٹریلیا میں بین الاقوامی ٹورسٹوں کا استقبال کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ 21 فروری سے آسٹریلیا آنے والے افراد کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہو گا۔

مسٹر موریسن نے گزشتہ سال اکتوبر میں کہا تھا کہ غیر ملکی شہریوں کے لیے آسٹریلیا کی سرحدیں 2022 میں کھول دی جائیں گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیاحوں کو تقریباً دو سال بعد آسٹریلیا آنے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ آسٹریلیا کی سرحدیں مارچ 2020 سے عالمی وبا کی وجہ سے زیادہ تر غیر ملکیوں کے لیے بند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں