چین میں برفانی طوفان کے لیے ‘بلیو الرٹ’ جاری کر دیا گیا

بیجنگ،7 فروری (یو این آئی/ژنہوا) چین کے محکمہ موسمیات نے پیر کو ملک کے مشرقی حصے میں شدید برف باری کے حوالے سے ‘بلیو الرٹ’ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے منگل کی صبح تک انہوئی، جیانگ سو اور ژی جیانگ کے کچھ حصوں میں برفانی طوفان کا امکان ہے۔ اس دوران ایک سے چار سینٹی میٹر کے درمیان برف باری متوقع ہے۔

وارننگ جاری کرتے ہوئے محکمہ نے کہا کہ بعض علاقوں میں چھ سینٹی میٹر تک برفباری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں