شی جن پنگ نے ملکہ الزبتھ دوم کی تاجپوشی کی سالگرہ پر مبارکباد دی

بیجنگ، 7 فروری (یو این آئی/ اسپوتنک) چینی صدر شی جن پنگ نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کو ان کی تاجپوشی کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے پیر کے روزیہ اطلاع دی۔ مسٹر جن پنگ کے مطابق، برطانوی ملکہ طویل عرصے سے چین اور برطانیہ کے درمیان تعلقات میں پیش رفت کی گواہ رہی ہیں ۔اس برس چین اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہورہے ہیں۔

مسٹر جن پنگ نے کہا، “مجھے امید ہے کہ دونوں فریق اس موقع کا استعمال دوستی اور باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے ، تعاون کے تبادلوں کو وسعت دینے، مشترکہ طور پر بین الاقوامی اتحاد کو فروغ دینے، دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے اور بین الاقوامی سطح پر عالمی چیلنجوں پر مشترکہ طور پر قابو پانے کے لئے کریں گے تاکہ دنیا میں امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کو برقرار رکھا جا سکے۔‘‘

اس وقت کی شہزادی الزبتھ کی تاجپوشی 6 فروری 1952 کو ان کے والد کنگ جارج ششم کی وفات کے بعدہوئی تھی۔ اس سال اپنی 96 ویں سالگرہ منانے کے ساتھ ہی وہ اپنے دور حکومت کی پلاٹینم جوبلی منانے والی پہلی برطانوی ملکہ بن گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں