کیف، روس کے راکٹوں نے یوکرین کے مغربی شہر لیویو پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، پیر کے حملوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
علاقائی گورنر میکسم کوزٹسکی نے اپنی فیس بک پوسٹ پر یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے آج شہر میں چار میزائل حملے کیے۔ ان میں سے تین میں ملٹری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا اور چوتھے میں ٹائر سروس سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔