کابل دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 سے متجاوز

کابل، (یو این آئی/ اسپوتنک): افغانستان کے مغربی کابل میں ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 20 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
ایک ٹی وی براڈکاسٹر نے منگل کو ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ دارالحکومت کابل سے متصل ضلع دشت بارچی میں عبدالرحیم شاہد ہائی اسکول کے قریب ہوا۔
تاہم ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں