اسکو، (یو این آئی) روس نے اس ماہ کے شروع میں بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے ماسکوا جہاز کے ڈوبنے میں ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق واقعہ میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 27 لاپتہ ہیں۔ روس کا گائیڈڈ میزائل کروزر ماسکوا 14 اپریل کو بحیرہ اسود میں ڈوب گیا تھا۔
یوکرین نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ ماسکوا کو جہاز شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور ذخیرہ شدہ گولہ بارود میں دھماکہ ہوا تھا۔ روسی وزارت دفاع نے تاہم کہا تھا کہ جہاز میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی جس سے گولہ بارود میں دھماکہ ہوا اور کروزر کو سخت نقصان پہنچا۔
روسی حکومت نے 19 اپریل تک کسی جانی نقصان کا اعتراف نہیں کیا تھا۔