ماسکو، 24 اپریل (یو این آئی/ اسپوتنک) روسی فضائیہ نے یوکرین کے نو فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکووف نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ روسی فضائیہ کے فضائی میزائلوں نے یوکرین کے نو فوجی اڈوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس میں یوکرین کی مسلح افواج بریگیڈ کا ایک کمانڈ پوسٹ، چار فوجی سازوسامان کے ٹھکانے اورکھارکو، برونکوو، نووا دمتریوکا اور ایوانیوکا علاقوں میں واقع چار راکٹ اور توپ خانے کے ہتھیار ڈپو شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 24 فروری کو روس نے یوکرین میں خصوصی فوجی مہم شروع کیا تھا۔