یریون، (یو این آئی/ aسپوتنک): آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں پیر کو تقریباً 190 مظاہرین کو وزیر اعظم نکول پشینین کے خلاف مظاہرہ کرنے پر حراست میں لیا گیا۔
نیشنل پولیس نے یہ اطلاع سپوتنک کو دی۔ پولیس نے بتایا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں پیر کی صبح سڑکوں پر نکل آئیں اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے سول نافرمانی کی ایک زبردست تحریک شروع کی، سڑکیں اور شاہراہیں بند کر دیں۔
پولیس نے کہا کہ تقریباً 190 مظاہرین کو حراست میں لے کر محکمہ پولیس لے جایا گیا ہے۔